تازہ ترینخبریںپاکستان

وانا: ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

وانا(رپورٹ آدم خان وزیر سے)ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کی منتخب کابینہ نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق سے حلف لے لیا،

حلف برداری کی تقریب اے سی وانا دفتر میں منعقد ہوئی،
حلف برداری کے دوران ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان امجد معراج ،اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی موجود تھے،

حلف لینے والوں میں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر ظفر خان وزیر، جنرل سیکریٹری زرداد خان، فنانس سیکریٹری مجیب الرحمان، نائب صدر نورعلی خان اور ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے چیئرمین آدم خان وزیر شامل تھے۔

اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ڈویژن عامر آفاق نے کہا، کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ہم صحافیوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، صحافیوں کو چاہئے کہ وہ معاشرے کی سدھار میں اپنا بھرپور کردار کریں۔

ڈی سی جنوبی وزیرستان امجد معراج نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرے گی کہ صحافیوں کے جائز مسائل بروقت حل کر سکے، تاکہ انکو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے قبائلی صحافیوں کی قربانیوں کا علم ہے، اور انکی مشکلات کا احساس ہیں اور انکی بروقت حل کیلئے سر توڑ کوششیں جاری رکھونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button