تازہ ترینخبریںسیاسیات

بازگشت ہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی 18 اور پی ٹی آئی کی 2 سیٹیں ہوں گی، شاہ محمود

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بڑی آزمائش پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہے، لوگوں کا الیکشن کمیشن پر اعتماد کم ہوتا جارہا ہے، 1970 کے بعد جتنے الیکشن ہوئے سب پر سوالیہ نشان ہے

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ذمہ داریوں سے غافل رہا تو جمہوریت داؤ پر لگ جائے گی، انتخابی اصلاحات اور الیکشن شفافیت کیلئے ہم آج بھی بات کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن کب ملے گا؟ مارکیٹ میں بازگشت ہے کہ ن لیگ کی 18 اور پی ٹی آئی کی 2 سیٹیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن حمزہ شہباز کے مستقبل کا الیکشن ہے، قوم توقع رکھتی ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی کاکردگی دکھائے گا، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ترقیاتی کام نہیں کرائے جاسکتے، سی ایم شپ بچانے کیلئے حمزہ شہباز کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے کراچی کے ضمنی الیکشن کو مسترد کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی پی 167 لاہور میں ہمارے دفتر  پر حملہ کیا گیا،حملہ ہم پر ہوتا ہے اور مقدمات بھی ہمارے خلاف درج کیے جاتے ہیں، ضمنی الیکشن سے متعلق افسران پر بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button