تازہ ترینخبریںپاکستان

جمعہ کے دن ’’ورک فرام ہوم‘ ، ملازمین کیلئے اہم خبر

خیبرپختونخوا حکومت نے جمعے کے دن ملازمین کے گھرسے کام کرنے سے متعلق کمیٹی قائم کردی، کمیٹی عمل درآمد اور نگرانی کے طریقہ کار پرسفارشات مرتب کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے ملک کو درپیش توانائی کے بحران میں بجلی بچانے کے لیے جمعے کے دن گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد اور طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔

تین رکنی کمیٹی سے متعلق محکمہ خزانہ کے پی نے اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا کہ جمعہ کو ’’ورک فرام ہوم ڈے‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔

تین رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری خزانہ کریں گے جبکہ سیکرٹری ماحولیات، جنگلی حیات اور محکمہ جنگلات کے ممبران کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

کمیٹی عمل درآمد اور نگرانی کے طریقہ کار پرسفارشات مرتب کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button