تازہ ترینخبریںپاکستان

آج بھی بجٹ پیش نہ ہو سکا، کل پنجاب اسمبلی کے دو اجلاس طلب

پنجاب اسمبلی میں صوبائی بجٹ آج دوسرے روز بھی پیش نہ کیا جاسکا، اسپیکر پرویز الٰہی اور اپوزیشن ارکان اپنے مطالبے پر قائم رہے اور حکومت اپنے مؤقف پر ڈٹی رہی جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

دن بھر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت کی خبریں آتی رہیں، کچھ دیر قبل یہ خبر آئی تھی کہ پی ٹی آئی ارکان اجلاس میں شرکت کیلئے تیار ہیں اور اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوجائے گا۔

اسی دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا جاری 40 واں اجلاس منسوخ کردیا اور پنجاب اسمبلی کا 41واں اجلاس کل ایوان اقبال میں طلب کرلیا۔ گورنرپنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 41 واں اجلاس کل3 بجےطلب کیا۔

تاہم اسی اثناء میں پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی نے شروع کردیا تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے اجلاس کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا۔

اب سوال یہ ہے کہ کل اجلاس پنجاب اسمبلی میں دوپہر ایک بجے ہوگا یا ایوان اقبال میں دوپہر 3 بجے؟

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ گورنر کی طرف سے ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، اپوزیشن کل اسپیکر کی زیر صدرات اجلاس میں شریک ہو گی، گورنر، اسپیکر کی موجودگی میں ایوان اقبال میں اجلاس طلب نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے آئی جی پنجاب سے معافی کا مطالبہ کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button