تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بہنوں کو ہراساں کرنیوالے ملزمان کی فائرنگ سے لڑکیوں کا بھائی جاں بحق

مظفرگڑھ میں مارننگ واک کرنے والی دو لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی فائرنگ سے لڑکیوں کا بھائی جاں بحق، باپ اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ خان گڑھ میں پیش آیا جہاں مارننگ واک کرنے والی 2 لڑکیوں کو موٹر سائیکل سوار دو افراد نے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

شکایت پر لڑکیوں کے والد اور بھائی نے پیچھا کرکے ایک ملزم کو پکڑلیا تو اس کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے لڑکیوں کا بھائی عبدالغفور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر باپ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرارہوگئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button