تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

بلی ایلش کے نئے درد بھرے گانے میں کس کا ذکر ہے؟

امریکی گلوکارہ بلی ایلش جوکہ ورلڈ ٹور پر برطانیہ میں موجود ہیں، انہوں نے اپنےنئے گانے میں جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ ہتکِ عزت کیس کا حوالہ دیا ہے۔

بلی ایلش نے منگل کےروز مانچسٹر کے اے او ایرینا میں پرفارم کرتے ہوئے اپنا نیا گانا ’ٹی وی‘ گایا تھا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گلوکارہ کا یہ درد بھرا گانا ابھی آفیشلی ریلیز نہیں ہوا ہے۔

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ دونوں ہی ہتکِ عزت کے ٹرائل کے دوران میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہےجس کا فیصلہ گزشتہ ہفتے سامنے آیا ہے، گلوکارہ نے مانچسٹر کے اے او ایرینا میں اپنے بھائی، گلوکار فنیاس کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے اپنے نئے گانے میں اس ہتکِ عزت کیس کا حوالہ دیا۔

بلی ایلش نے سامعین کے سامنے اپنا یہ نیا گانا پیش کرنے سے پہلے گانے کے بارے میں بتایا کہ’یہ وہ گانا ہے جسے ہم نے ابھی لکھا ہے، اور ہم اسے صرف آپ کے لیے گانا چاہتے ہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button