تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

برٹنی اسپیئرز کی ’پسوڑی‘ پر ویڈیو وائرل

گلوکار علی سیٹھی اور شے گِل کی جانب سے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گائے گئے گانے ’پسوڑی‘ کے چرچے یوں تو دنیا بھر میں ہو رہے ہیں، تاہم اب اس پر دنیا کی معروف ترین شخصیات بھی ویڈیوز بنانے لگی ہیں۔

’پسوڑی‘ کو رواں برس 7 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا، جس کی شاعری بھی علی سیٹھی نے فضل عباس کے ہمراہ لکھی ہے جب کہ اسے انہوں نے موسیقار ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی کے ہمراہ کمپوز کیا تھا۔

مذکورہ گانے نے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے اور اسے نہ صرف بھارت بلکہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، مشرق وسطیٰ ممالک اور افریقہ میں بھی گایا گیا اور لوگوں نے اس پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔

اب معروف امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز نے بھی ’پسوڑی‘ گانے پر ویڈیو جاری کردی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام پر ’مِنِی کچن‘ میں کام کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں ’پسوڑی‘ گانے کو سنا جا سکتا ہے۔

انہوں نے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شے گِل اور علی سیٹھی کو بھی مینشن کیا اور ان کی جانب سے مذکورہ ویڈیو شیئر کرنے پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔

ان سے قبل ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی ’پسوڑی‘ کو انگریزی زبان کے ساتھ ملاکر گانے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو بے حد مقبول ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button