
”زندگی جتنی لمبی ہوگی، موت کا خطرہ بھی اتنا ہی زیادہ رہے گا“
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی نئی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں نمرہ خان کو مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے خوبصورت سا کورٹ زیب تب کر رکھا ہے اور وہ انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ نے یہ ویڈیو ترکی میں شوٹ کرائی ہے۔
ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایک معنیٰ خیز پیغام بھی تحریر کیا ہے جو کچھ یوں ہے ”زندگی جتنی لمبی ہوگی، موت کا خطرہ بھی اتنا ہی زیادہ رہے گا، کیا ایسا نہیں ہے؟“
ویڈیو کو ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس تبصرے بھی ہو رہے ہیں۔
نمرہ خان انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
https://www.instagram.com/tv/CeY7Oewg46_/?utm_source=ig_web_copy_link