تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور، شہریوں نے ڈاکوؤں کو دن میں تارے دکھا دیے

لاہور میں دو شہریوں نے ڈاکوؤں کو دن میں تارے دکھا دیے، ڈاکوؤں کو اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

مسلح افراد نے ایک شہری سے 5 لاکھ روپے چھینے تو دوسرے شہری نے ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل کی چابی نکالی اور بھاگ گیا۔

ایک ڈاکو چابی لینے کیلئے شہری کے پیچھے بھاگا تو دوسرے شہری نے اپنے 5 لاکھ روپے دوسرے ڈاکو سے چھینے اور ایک مکان کے اندر گھس کر دروازہ بند کرلیا۔

شہریوں کے بھاگ جانے پر دونوں ڈاکو سر پٹختے رہ گئے، بعد ازاں دونوں ڈاکو بغیر موٹرسائیکل یعنی پیدل ہی فرار ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button