تازہ ترینجرم کہانیخبریںخواتین

دعا زہرہ پنجاب سے بازیاب

کراچی سے لاہور پہنچ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کو پنجاب سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔

ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق دعا زہرہ کے شوہر کو بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، دونوں کو قانونی تقاضوں کے بعد کراچی لایا جائے گا۔

پولیس نے بتایا کہ دعا زہرہ کو بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے بازیاب کرایا گیا ہے۔

سی آئی اے پولیس نے دعا اور اس کے شوہر کو ایک وکیل کے گھر سے برآمد کیا ہے جس کے بعد انہیں کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دعا کے شوہر ظہیر کے سارے اہلخانہ پہلے ہی کراچی پولیس کی حراست میں ہیں۔

سندھ پولیس نے دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے وزارت داخلہ سے مدد مانگی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button