معروف ریسرچ ادارے اپسوس کے سروے میں پاکستانیوں کی اکثریت فوری الیکشن کی حامی نکلی اور حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے جواز کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف ریسرچ ادارے اپسوس نے سروے رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں عوام کی اکثریت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے جواز کو مسترد کردیا ہے۔
سروے میں سوال کیا گیا کیا شہبازشریف حکومت کو مدت پوری کرنے چاہیے؟یا فوری الیکشن کرائے جائیں؟ جواب میں چونسٹھ فیصد پاکستانیوں نے فوری عام انتخابات کا مطالبہ کردیا۔
دوتہائی اکثریت کا کہنا ہے کہ وسط مدتی انتخابات اِسی سال ہونے چاہئیں