تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

سرکاری دفتر میں اسامہ بن لادن کی تصویر کیوں؟

بھارت میں سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ملازم نے اسامہ بن لادن کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے دفتر میں ان کی تصویر آویزاں کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش میں سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی (ڈی وی وی این ایل) کے افسر رویندر پرکاش گوتم نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی تصویر اپنے دفتر میں لگاتے ہوئے اس کے نیچے ایک نوٹ بھی لکھا جس میں گوتم نے انہیں “دنیا کا بہترین جونیئر انجینئر” قرار دیا۔

القاعدہ کے بانی کی تصویر اور پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے متعلقہ افسر کو تصویر لگانے کے جرم میں معطل کردیا ہے جبکہ دفتر سے اسامہ بن لادن کی تصویر بھی ہٹادی گئی ہے۔

معطل افسر نے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئےکہا کہ کسی بھی فرد کا کوئی بھی آئیڈیل ہوسکتا ہے، اسامہ بن لادن دنیا کا بہترین جونیئر انجینئر تھا۔ گوتم کا کہنا تھا کہ ان کی تصویر ہٹادی گئی ہے لیکن میرے پاس دیگر کاپیاں بھی موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button