تازہ ترینخبریںپاکستان

پاک فوج کے افسران مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر خود کو تیار کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے افسران مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر خود کو تیار کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ، کیا ہے، کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کیا، آرمی چیف کو صوبے میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، سپہ سالار نے فارمیشن کی تیاریوں اور کارکردگی کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے چند روز قبل بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی بہتر صورتحال اور جاری اقتصادی سرگرمیوں کو بھی سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا ہے، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کورس کے شرکا کو تلقین کی کہ وہ مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر خود کو تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ جوان موجودہ جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔ آرمی چیف نے کالج کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی بھی تعریف کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button