تازہ ترینخبریںپاکستان

معاشی صورت حال پر وزیر اعظم نے اجلاس بلالیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی صورت حال پراجلاس بلالیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بعد کی صورتحال پر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

وزیرا عظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا۔

شہباز شریف نے وزارت خزانہ،توانائی،پیٹرولیم اور وزارت منصوبہ بندی کے حکام کوطلب کرلیا ہے۔

اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر بریفنگ ہوگی۔

وزیرا عظم آفس سے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اجلاس کو بجلی کی قیمتوں اور معیشت پران کے اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 26 مئی کو پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button