تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان کرکٹ کے اولین سپر سٹار مایاناز میڈیم پیس بولر فضل محمود کی آج سترویں برسی

لاہور ( سپشل رپورٹ خالد منصور ) پاکستان کرکٹ کے اولین سپر سٹار مایاناز میڈیم پیس بولر فضل محمود ایک دلآویز شخصیت کے حامل تھے ، 18 فروری 1922 کو لاہور میں پیدا ہونے والے فضل محمود نے اسلامیہ کالج سے گریجویشن اور پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی ،

کرکٹ کھیلنے کا باقاعدہ آغاز 1943 میں رانجی ٹرافی کھیل کر کیا ، قیام پاکستان کے بعد 1952 میں بھارت کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے رکن منتخب ہوئے اور پاکستان ٹیم کو جو کامیابیاں دلوائیں وہ پاکستانی کرکٹ کی حسین یادیں تصور کی جاتی ہیں ۔

بھارت کے خلاف لکھنوء ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی کامیابی ہو یا برطانیہ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں فتح ، فضل محمود ہر کامیابی میں پیش پیش نظر آئے ۔

فضل محمود نے اپنے کرکٹ کیرئر میں مجموعی طور پر 34 ٹیسٹ کھیل کر 139 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 112 انٹرنیشنل میچوں میں 466 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا انہوں نے 10 میچز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی ، بحیثیت کپتان اپنے پہلے میچ میں کامیابی بھی حاصل کی اور ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹوں کا ہدف عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بولر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا اس کے علاوہ فضل محمود پہلے کرکٹر ہیں جنہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

آف کٹر اور لیگ کٹر بولنگ میں شہرت رکھنے والے فضل محمود 30 مئی 2005 کو حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث جہان فانی سے رخصت ہوئے تاہم پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں اپنے انمٹ نقوش چھوڑ گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button