Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان کے لیے خدمات، ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان مل گیا

پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو سِول ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان کا ایوارڈ ملنے کی تصویر شیئر کی ہے۔

ڈیرن سیمی نے تصویر کے ساتھ ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں ستارہ پاکستان کا ایوارڈ وصول کررہا ہوں، یہ میرے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ستارہ پاکستان کے مستحق تھے۔

https://twitter.com/darensammy88/status/1531129810625318913?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1531129810625318913%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1092680

جاوید آفریدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بحالی کے لیے آپ کا تعاون سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر حسب روایت اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!