تازہ ترینخبریںپاکستان سے

وزیراعظم کی HEC کی بحالی اور بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات

وزیراعظم شہباز شریف نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ 2022-23 میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ن لیگ کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے،اس حوالے سے وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے، اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے اور وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button