Uncategorizedتازہ ترینتحریکخبریں

آج مان گیا کہ بےنظیر ٹھیک کہتی تھیں

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بینظیر ہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلیے قانون الگ اور ن لیگ کیلیے الگ ہے، آج مان گیا کہ وہ ٹھیک کہتی تھیں

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملک کو درپیش کئی اہم مسائل پر بات کی اور اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل سے میڈیا کو آگا کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے ملک میں نظام انصاف پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ن لیگ کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ ہر چیز سے بچتے رہے ہیں، 6 ارب کا تو ان پر قرض ڈیفالٹ تھا، عدالت نے کہا کہ 6 ارب پر مارک ارپ دینے کی ضرورت نہیں

عمران خان نے کہا کہ اسی قوم کے رویے پر بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلیے قانون الگ اور ن لیگ کیلیے الگ ہے، آج مان گیا کہ وہ ٹھیک کہتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی تاریخ ہے یہ تو امیرالمومنین بننے جا رہے تھے، ہم ان کو لاہور سے جانتے ہیں کہ کہاں سے کہاں پہنچے، ہم سپریم کورٹ سے حفاظت چاہتے ہیں اور پوری کوشش ہے کہ سپریم کورٹ سے کلیئرنس لیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹنگ کا حق واپس لینے اور نیب ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ ختم کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button