تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکٹرانک ووٹنگ مشین، اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم

قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم کر دی گئیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) پر الیکشن کمیشن میں بہت سے اعتراضات اٹھائے گئے، رولز کو بلڈوز کرتے ہوئے اس بل کو منظور کیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس قانون میں بہت سی ترامیم کی ہیں جن میں ای وی ایم مشین کے ذریعے انتخابات کرانے کی ترمیم بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے اعتراضات اور واک آؤٹ کے باوجود انتخابات میں رائے شماری کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال کا ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا۔

اس بل کے تحت 2017ء کے الیکشن ایکٹ میں دو ترامیم کی گئی تھیں جو کہ ووٹنگ کے لیے الیکٹرانک مشینوں کے استعمال اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق تھیں۔

بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن کے ارکان اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کر گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button