تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی کے زیرحراست درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیرحراست درجنوں کارکنوں کے خلاف 3 مقدمات درج کرلیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات پولیس اہلکاروں کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں، جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ 2 مقدمات تھانہ شفیق آباد اور ایک مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی، سپریم کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button