تازہ ترینتحریکخبریں

حقیقی آزادی مارچ ، عمران خان کی زیر قیادت اسلام آباد میں رواں دواں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں’حقیقی آزادی‘ لانگ مارچ  قافلے کی صورت میں اسلام آباد میں رواں دواں ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قافلے کے ہمراہ صوابی سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا تاہم 5 گھنٹے سے  زائد قبل اسلام آباد میں داخل ہونے والا قافلہ ڈی چوک کی جانب گامزن ہے۔

اس سے قبل عمران خان نے حسن ابدال میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عوام کا سمندر لے کر ڈی چوک آرہے ہیں، میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے ، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دےگی وہاں سےنہیں جائیں گے

دوسری جانب حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی وجہ سےامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج کو طلب کرلیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق فوج آئین کے آرٹیکل 245 طلب کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج ریڈ زون میں موجود سرکاری عمارتوں کے تحفظ کیلئے طلب کی گئی ہے۔

قبل ازیں پنجاب پہنچنے پر عمران خان نے کہا تھا کہ ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں، اب اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، امپورٹڈ سرکار کا جبر و فسطایت کا کوئی حربہ ہمیں ڈرا نہیں سکتا ، نہ ہی یہ ہمارے مارچ کا راستہ روک سکتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہر میں لوگ باہر نکلیں، یہ پاکستان کیلئے فیصلہ کن وقت ہے، میں اسلام آباد پہنچ رہا ہوں، سب کو پیغام دیں کہ ہمیں کسی کی غلامی قبول نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیا ہے کہ کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button