تازہ ترینتحریکخبریں

پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ڈیڑھ ہزار سے زائد افرادگرفتار، فہرست جاری

پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے 1 ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد کی فہرست آئی جی پنجاب کے ڈی ایس پی لیگل نے تیارکی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے گرفتار 48 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جبکہ گرفتار افراد 7 روز کے لیے نظر بند ہوں گے ۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ میں 200افراد کیخلاف مقدمہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے پولیس اور رینجرز کے 7 جوان زخمی ہوئے ہیں

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زخمی جوانوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،  زخمی جوانوں میں پولیس کے طاہراقبال،راشد منہاس، ایف سی کے فیاض احمد،پنجاب پولیس کے 2 جوان جبکہ انہی زخمیوں میں رینجرز کے عاقب عثمان،شاکر بھی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button