تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں اور ان شاء اللّٰہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ  اس امپورٹڈ سرکار کی جانب سے جبر و فسطائیت کا کوئی بھی حربہ ہمیں ڈرا سکتا ہے نہ ہی ہمارے مارچ کا راستہ روک سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے راستے بند کردیے گئے جبکہ پارٹی کارکنان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

ادھر لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو گرفتار کیا تاہم کچھ دیر بعد رہا گردیا گیا، پی پی رہنما ندیم افضل چن کے بھائی سابق ایم پی اے وسیم افضل چن کو بھیرہ موٹر وے انٹرچینج پر گرفتار کرلیا گیا۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو گرفتار نہیں کیا، دونوں خواتین خود پولیس کی گاڑی میں بیٹھی رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کو پولیس کی گاڑی سے اتار دیا گیا۔

پولیس یاسمین راشد اورعندلیب عباس کو رہا کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

علی امین گنڈہ پور کی قیادت میں آزادی مارچ پنجاب میں داخل ہوگیا، کنڈل انٹر چینج پر رکھے گئے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے، پی ٹی آئی رہنما کارکنوں کیساتھ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button