
محکمہ جنگلات کا کہنا ہےکہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پربڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں جنگلات میں لگی آگ لگی پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، 10 ہزار 700 ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ بجھانے کے آپریشن میں پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے، جنگلات اور انتظامیہ حصہ لے رہی ہے جب کہ خیبر پختونخوا سے 1122 کے 15 اہلکار بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔