وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی، حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ہفتے کی چھٹی کی بحالی کا فیصلہ توانائی کی بچت کے پیش نظر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، جس میں ہفتے کی چھٹی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔