تازہ ترینخبریںپاکستان

اسسٹنٹ کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا کا دورہ، مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

وانا(رپورٹ آدم خان وزیر سے)ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا اور مخر بی ایچ یوز کا دورہ کیا،

اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا ڈاکٹر زین العابدین وزیر کے ہمراہ ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیٹر، ویکسی نیشن اور نیوٹریشن سنٹرز کے ساتھ ساتھ او پی ڈی کا معائنہ کیا جبکہ ساتھ ہی ساتھ پولیو کی مانیٹرنگ بھی تفصیل سے کی گئی۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا ڈاکٹر زین العابدین وزیر کو صفائی ستھرائی اور ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری، ایمرجنسی میں 24/7 ڈاکٹروں کی موجودگی، فعال لیبارٹری، ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

دریں اثناء پولیو مانیٹرنگ، ڈیوٹی روسٹر، عملے کی حاضری، سٹاک رجسٹرڈ اور عوام سے سہولیات بارے بات چیت کی گئی۔

مزید براں، انچارج سیکیورٹی کو ہسپتال میں بہتر سیکیورٹی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، بصورت دیگر ہسپتال کے معیار اور پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں ڈی ایچ کیو وانا ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ ڈی سی جنوبی وزیرستان کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز عوام کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں انشاءاللہ عوام جلد بہتری ۔محسوس کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button