تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ سے کیسے نمٹا جائے؟حکومتی اتحاد آج سرجوڑ کر بیٹھے گا

 حکومتی اتحادی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ، جس میں عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلےمتوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں لانگ مارچ ،آئی ایم ایف مذاکرات اور حکومت کےمستقبل پر غور کیا جائے گا

اجلاس میں عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی اور اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کےحوالے سے کہا تھا کہ عمران نیازی خانہ جنگی چاہتا ہے تو یہ اس کی بڑی بھول ہے،عوام گریبان پکڑیں گے،معاف نہیں کریں گے۔

خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی تھی ، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button