تازہ ترینخبریںپاکستان

مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری

 بجلی فی یونٹ 4 روپے5 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس سے صارفین پر 59ارب45کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاریاں کرلیں، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ چار روپے پانچ پیسے اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو فی یونٹ بجلی 4روپے 5پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی، اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کرائی۔

ذ کا کہنا ہے کہ درخواست کی31 مئی کو سماعت کی جائے گی، اضافے سے صارفین پر 59ارب45کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہو سکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ اتھارٹی سماعت کے بعد کرے گی۔

زرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

یاد رہے 10 مئی کو نیپرا نے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی، فیصلے کے اطلاق سے صارفین پر 14 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا اور صارفین کو 3ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی ۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں یکم جون سے شروع کی جائیں گی۔

اس سے قبل نیپرا نے کے الیکٹرک اور ڈسکوز صارفین کے لیے بھی بجلی مہنگی کی گئی تھی، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 38 پیسے جبکہ ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 2.86 روپےفی یونٹ مہنگی کی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button