تازہ ترینخبریں

امپورٹڈ حکومت کو اندازہ نہیں کہ وہ کس دلدل میں پھنس چکے ہیں

ایبٹ آباد (رپورٹ دلدار ستی) وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ بہت جلد الیکشن ہوں گے. خیبر پختون خوا کے علاوہ مرکز اور پنجاب میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے۔الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلہ میں جو ہمارے ساتھ کیا اب دوبارہ ایسے نہیں ہوگا ۔99فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اس کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

امپورٹڈ حکومت چور اور الو بھی ہیں ان کو نہیں پتہ تھا یہ کس دلدل میں پھنس چکے ہیں۔یہ حکومت میں صرف اپنے کیسز ختم کرانے آئے ہیں۔جو بری طرح پھنس چکے ہیں زرداری اندرون سندھ میں سہولیات دیں پھر بات کریں سینما میں ٹکٹ فروخت کرنے والے اصلاحات لانے کی بات کر رہے ہیں ۔ایبٹ آباد انٹرچینج کے لئے آئندہ بجٹ میں فنڈ مختص کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد دہمتوڑ بائی پاس اور کامرس کالج کے افتتاح اور بعد ازاں غنی باغ ایبٹ آباد میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنر خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی ،ایم پی اے الحاج قلندر خان لودھی ،نذیر احمد عباسی ،مومنہ باسط،سابق ایم این اے علی خان جدون ،ڈاکٹر اظہر خان جدون ،ریجنل صدر علی اصغر خان،پی ٹی آئی رہنما شہزاد گل اعوان ،صفدر تنولی ،وسیم شہزاد خٹک نے بھی خطاب کیا ۔کنونشن میں ممبران کینٹ بورڈ قاضی احتشام الحق ،ناصر عباسی ،محمد ہارون کے علاوہ سابق تحصیل ممبر سردار شیر دل ،ملک سعید ،ملک نعیم اعوان،دلدار اعوان ، خواتین ونگ ہزارہ کی عہدیدران ،وکلاء اور کارکنان بھی شریک تھے۔

وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان کا کہنا تھا ایبٹ آباد میں عمران خان کے جلسہ میں نوجوانوں کا جوش وجنون قابل دید تھا ۔آج ایبٹ آباد کے عوام کو باضابطہ آزادی مارچ کی دعوت دیتا ہوں عمران خان خیبر پختون خوا کو دوسرا گھر قرار دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مانسہرہ میں صالح محمد کے فنڈ سے فیڈر تکمیل ہوا ہے ۔

خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے قانون ہاتھ میں نہ لیں ورنہ تاریخی چھترول کروں گا۔وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا وزیراعظم ہفتہ دس دن کے مہمان ہے ۔نیشنل سیکورٹی کونسل میں پیٹرول کی قیمتوں کا تعین کرنے کا کہہ رہے ہیں ان کا وزیر خزانہ پنچر لگانے والا تھا ۔مریم صفدر کہتی ہے ان کی پاکستان میں کوئی پراپرٹی نہیں یہ جھوٹ پر جھوٹ کہتے ہیں ۔پاکستانیوں سے کہتا ہوا عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوجائیں ۔

جس طرح عمران خان کھڑا ہے قوم میں شعور آچکا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب قوم ان کے مشکل فیصلوں میں ساتھ کھڑی ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کے لئے بنایا گیا اس مقصد کو عمران خان کی سربراہی میں حاصل کریں گے۔آئندہ ایبٹ آباد کے دیہی علاقہ کا دورہ کریں گے ۔ایبٹ آباد انٹر چینج کا فنڈ بجٹ میں ڈالیں گے یہ ایبٹ آباد کے عوام کے لئے تحفہ ہے ۔حویلیاں ہسپتال کو بھی آئندہ بجٹ میں شامل کریں گے۔

ٹھنڈیانی روڈ ایبٹ آباد کے کام کا آغاز بھی جلد ہوگا۔ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو کا حکم امتناعی خارج ہونے پر اس کا افتتاح کریں گے ایبٹ آباد کےلئے 12 ارب کے منصوبوں کا جلد افتتاح ہوگا ۔اور ایوبیہ چیئر لفٹ بھی اپ گریڈ کریں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کالونی کے لئے سیکشن فور لگا کر فراہم کریں گے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر کو احکامات آج ہی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد ان کا دوسرا گھر ہے ۔حکومت عوام کی توقعات کو پورا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button