تازہ ترینخبریںدنیا

خاتون کو خود کشی سے کیسے روکا گیا؟

سعودی عرب کے شہر تبوک میں خود کشی پر آمادہ ایک خاتون کو سیکیورٹی اہل کاروں نے بڑی حکمت سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق تبوک شہر کے ایک محلے میں ایک غیر ملکی خاتون کی خود کشی کی کوشش کو سعودی ریسکیو نے ناکام بنا دیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی تھی، تاہم لوگوں نے اسے دیکھ لیا اور فوری طور پر محکمہ شہری دفاع کو اطلاع کر دی۔

سیکیورٹی اہل کاروں نے بروقت کارروائی کر کے غیر ملکی خاتون کو چھت سے چھلانگ لگانے سے پہلے ہی روک لیا، گلف ٹوڈے کے مطابق محکمہ شہری دفاع اور سیکیورٹی فورس کے اہل کاروں نے مشترکہ کارروائی کی۔

محکمہ کا کہنا تھا کہ انھیں اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون رہائشی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش میں ہے، اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایک خصوصی ٹیم موقع پر روانہ کر دی گئی۔

محکمے کا کہنا تھا کہ اہل کاروں کی جانب سے غیر ملکی خاتون کو خود کشی سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے، پہلے انھیں باتوں میں لگایا گیا، اور پھر خاتون کو سمجھایا جانے لگا، اور یوں خود کشی کے اقدام سے اسے روکنے میں کامیاب ہو گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button