تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان دور حکومت میں ترقی سے محروم 31افسروں کی گریڈ 22میں ترقی

وزیر اعظم شہباز شریف نے آتے ہی مختلف سروس گروپس کے 31افسروں کو گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان دور اقتدار میں اکتوبر 2020کے بعد سے 10اپریل 2022تک ترقی پانے سے محروم سرکاری افسروں کو گریڈ 22میں ترقی مل گئی۔

اس عرصے میں بہت سے افسر ترقی کی حسرت دل میں لئے ریٹائر ہوگئے مگر عمران خان نے کسی کو ترقی نہ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آتے ہی بورڈ میں ترقیوں کا جائزہ لیا اور خالصتاً میرٹ کو ملحوظ رکھتے ہوئے مختلف سروس گروپس کے 31افسروں کو گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے بورڈ کے فیصلوں کو فوری طور پر پبلک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے فواد اسد اللہ خان کو گریڈ 22میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل گریڈ 21کے افسر فواد اللہ خان قائم مقام ڈی جی اور کمانڈنٹ آئی بی اکیڈمی تعینات تھے۔

ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس گروپ کے محمد نعیم جان خان، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے رافع بشیر شاہ، انفارمیشن گروپ کے سعید جاوید، پاکستان ریلویز گروپ کے ظفر زمان رانجھا کو گریڈ 22میں ترقی دیدی گئی ۔ شہباز شریف نے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان لینڈ ریونیو سروس کے عامر علی تالپور، فیض الٰہی میمن اور عاصم احمد، پاکستان کسٹمز سروس کی مسز ثریا احمد بٹ اور ڈاکٹر احمد مجتبی میمن کو بھی گریڈ 22میں ترقی دے دی۔

فارن سروس آف پاکستان کے مظہر جاوید، سردار شجاع عالم اور بابر امین کی گریڈ 22میں ترقی کی منظوری دی گئی جبکہ ڈاکٹر عثمان چاچڑ، اعزاز اسلم ڈار، نوید احمد شیخ، مس سارہ سعید، جواد پال اور امداد اللہ بوسال کو بھی ترقی مل گئی۔ سید ظفر علی شاہ، فرحان عزیز خواجہ، ڈاکٹر فخر عالم عرفان، کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم، مسز بشریٰ امان، ذوالفقار حیدر ، نوید علائو الدین، حامد یعقوب، افتخار علی شلوانی کی گریڈ 22میں ترقی ہوگئی۔ ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر راشد منصور، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، ڈاکٹر عصمت طاہرہ بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button