تازہ ترینخبریںپاکستان

جنوبی وزیرستان انتظامیہ کا پولیو اور بلدیاتی انتخابات کے بارے میں اعلیٰ سطحی اجلاس

 

وانا(رپورٹ آدم خان وزیر سے) تفصیلات کے مطابق ضلع ساؤتھ وزیرستان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانزیب خان مہمند (PSP) نے اپنی آفس میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا،

جس میں تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی،

میٹنگ میں اس ماہ میں 23/05/2022 کو شروع ہونے والی پولیو مہم کی اہمیت و افادیت کے متعلق خصوصی بریفنگ پیش کی،

ڈی پی او نے میٹنگ پر واضح کیا کہ ضلع سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے

پولیو مہم کے ایام پولیس سیکیورٹی اور پولیو ورکرز کیلئے انتہائی حساس ہوتے ہیں مگر ہر بار پولیو مہم کے دوران مناسب سیکیورٹی کے انتظامات کئے جاتے ہیں اور آئیندہ بھی انشاء اللہ فل پروف سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے گا-

انہوں نے اس میٹنگ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا

کہ 22 مئی کو ضلع ساؤتھ وزیرستان میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے سیکورٹی کے برے میں سخت ہدایات جاری کیں،

ڈی پی او نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کو سخت کرنے اور چیکنگ کے عمل کو تیز تر کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی

ڈی پی او نے امن و امان کو برقرار رکھنے اور تمام پولنگ اسٹیشن پر چیکنگ اور سیکورٹی کو مضبوط تر بنانے نے کی بھی ہدایت کی گئی،

ڈی پی او نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو تمام داخلی و خارجی راستوں اور ناکہ بندیوں پر سخت نگرانی کرنے اور تمام پولیس اہلکاران کو اپنی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایات کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button