تازہ ترینخبریںصحت

وزیر آباد میں گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ۔ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ

وزیرآباد(نامہ نگار) گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ۔ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ۔ بچہ وارڈ میں جگہ کم پڑ گئی، متاثرہ بچوں کو دیگر وارڈز میں منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال میں ادویات اور تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل وزیرآباد میں گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق متاثرہ مریضوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اس وقت ستر کے قریب بچے زیر علاج ہیں۔ چلڈرن وارڈ میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے متاثرہ بچوں کو دیگر وارڈز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بچوں کی نگہداشت کے لیے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ہسپتال میں ادویات کی کمی کی اکا دکا شکایت سامنے آئی ہیں

جس پر ایم ایس ڈاکٹر وقاص چیمہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام ادویات مہیا کی جارہی ہیں اور بچوں سمیت تمام مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button