تازہ ترینخبریںپاکستان

چیف جسٹس نے نظامِ انصاف میں حکومتی مداخلت کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے نظامِ انصاف میں حکومت مداخلت کا ازخود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخودنوٹس ساتھی جج کی نشاندہی پر لیتے ہوئے ازخود نوٹس 19 مئی کو دن ایک بجےسماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

حکومتی اتھارٹیز کی جانب سے فوجداری قانون پر قدغن عائد کرنے پر نوٹس لیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق اہم افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ نظام انصاف میں مداخلت کے مترادف ہے اس مداخلت سے شواہد میں گڑبڑ اور غائب ہونےکاخدشہ ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی مداخلت سے شواہد ضائع ہونے اور پراسیکیوشن پر اثرانداز ہونےکاخدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button