تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کا حمزہ شہباز کا آئینی آپشنز پر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف آئینی آپشنز پر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب کی صورتحال پر سینئر پارٹی قیادت مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، سینیٹر علی ظفر، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار، مراد راس، سبطین خان اور مسلم لیگ (ق) کے مونس الہٰی شریک ہوئے۔

اس دوران سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلقہ فیصلے کے بعد کی صورتحال پر سیاسی و آئینی آپشنز پر بات چیت کی گئی۔

پارلیمانی ایڈوائزری گروپ نے عمران خان کو پرویز الہٰی سے ملاقات سے متعلق بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف آئینی آپشنز پر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حتمی آپشنز سامنے لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button