تازہ ترینخبریںسپورٹس

 سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی 3روزہ سالانہ کھیلوں کا آغاز 

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمٹیڈ کی 3 روزہ سالانہ کھیلوں کا آغاز آج مورخہ18مئی کوواپڈا اسٹیڈیم فیروز پور روڈ ،لاہورمیں ہوگا۔

سالانہ کھیلوں کا افتتاح مینجنگ ڈائریکٹر اے جے ہمدانی کریں گے۔ سالانہ کھیلوں میں کمپنی کے ہیڈ آفس اور خواتین سمیت21 ریجنل دفاتر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایبٹ آباد ، بہاولپور،فیصل آباد( ٹرانسمیشن) ،فیصل آباد
(ڈسٹر بیوشن)، ساہیوال ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ،گجرات، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان (ٹرانسمیشن)،
ملتان(ڈسٹر بیوشن)، پشاور، مردان واہ کینٹ اور پراجیکٹس سے 340 مرد اورخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے،

سوئی ناردرن کی سالانہ کھیلوںمیں خواتین کھلاڑیوںکے مابین ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے انفرادی اور ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔ جبکہ مرد کھلاڑیوں کے مابین ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن ، والی بال، اتھلیٹکس، شاٹ پٹ، ہائی جمپ، لانگ جمپ اور رسہ کشی کے مقابلے شامل ہیں۔ کھیلوںکا افتتاح رسہ کشی سے ہوگا۔

سالانہ کھیلوں کے انتظامی امور صدر سپورٹس سیل وسیم احمد (سینئر جنرل مینجرسی ایس ایس ) ، نائب صد ر محمد ارشد (جنرل مینجریوایف جی۔ساوتھ ) اور جنرل سیکرٹری عمران صفدر ورک (چیف انجینئرایم سی ڈی) حنا مزمل فنانس سیکرٹری( ایگز یکٹو اکاونٹنٹ )، عبدالروف اعوان، ممبر ( جی ایم ایڈمن)، خالد محمود، ممبر ( ڈیپٹی چیف آئی ٹی)کی زیر نگرانی قائم کردہ مختلف کمیٹیاں دیکھیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button