تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی دھماکوں میں متحدہ لندن کے سلیپر سیل سے ریکی کا انکشاف

شہر قائد میں ہوئے  دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے اور متحدہ لندن کے سلیپر سیل سے ریکی کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی دھماکے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تجزیاتی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں ہوئے تینوں دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی راملوث ہے، صدر اور بولٹن مارکیٹ دھماکوں میں 3 دہشت گرد گروپوں نے باہمی معاونت کی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ متحدہ لندن کے سلیپر سیل سے ریکی کا کام لیا جارہا ہے ، ماضی میں اس طرح کے بم بنانا کالعدم تنظیم کا طریقہ رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بم نصب کرنے اور دھماکے میں کالعدم ایس آراے کی مدد لی گئی ، مقصد قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تجارتی علاقوں کو نشانہ بنانا ہے۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورتیرہ زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکے میں کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دیسی ساختہ بم سائیکل میں نصب تھا۔

یاد رہے جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button