تازہ ترینتحریکخبریں

مجھے کچھ ہوا تو پاکستانی عوام نے مجھے انصاف دلانا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھےکچھ ہوا تو پاکستان کے عوام نے مجھے انصاف دلانا ہے، عوام نے ریکارڈڈ ویڈیو میں جن کے نام ہیں ایک ایک کو کٹہرے میں لانا ہے۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے لوگوں کا جنون دیکھ کر اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سنا ہے فیصل آباد میں نہیں کسانوں کے پاس ڈیزل کی کمی ہے، 2018 میں فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہورہی تھی، فیصل آباد میں فیکٹریاں بند کرکے ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی تھیں، لیکن ہماری حکومت کی پالیسیوں کے بعد فیصل آباد کی صنعتوں نے اب تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں روزگار بڑھایا، مالکان کے پاس مزدوروں کی کمی ہوگئی ہے، فیصل آباد کی صنعتوں نے ریکارڈ برآمدات کیں، فیصل آباد کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، آج ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں، میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے میری قوم میرے ساتھ نکل رہی ہے، خوشی ہے صرف نوجوان نہیں بزرگ، خواتین اور بچے بھی نکل رہے ہیں، فیصل آباد! کیا میں جب اسلام آباد کی کال دوں گا تو آپ لوگ تیار ہیں؟، مخالفین کہتے ہیں گرمی بہت ہے لوگ نہیں نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں کسانوں کو ریکارڈ پیسہ گیا جس سے وہ خوشحال ہوئے، کسان خوش تو پاکستان خوشحال ہے،  امریکا میں میرے خلاف سازش تیار کی گئی، یہاں کے میرجعفر اور صادق نے سازش پر عمل کیا، کیا اب ان سے ملک سنبھل رہا ہے؟ ڈالر بڑھ رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ گررہی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جب آپ باہر نکلیں گے آپ کو 2 لفظ سننے کو ملیں گے، غدار اور چور، ن لیگ کی حکومت میں جرم نہ کیا ہو تو وزارت نہیں ملتی، سب سے بڑا چور اور ڈاکو آصف زرداری گاڈ فادر بن کر بیٹھا ہوا ہے، دوسرا چور، بھگوڑا، غدار لندن میں بیٹھ کر فیصلے کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عوام نے میرے ساتھ نکل کر ملک کو چوروں سے آزاد کرانا ہے، میڈیا ہاؤسز والے اب عوام میں اپنے لوگوں کو مائک لیکر کیوں نہیں بھیجتے، اب ٹماٹر اور مرغی کی قیمت کیوں نہیں پوچھتے جس کی قیمت دگنی ہوگئی، غلامی سے بہترموت ہے، کچھ دن پہلے معلوم ہوا بند کمروں میں سازش ہورہی ہے، یہ سوچتے رہے اس کے ساتھ ہم نے اتنا کیا لیکن یہ بچ کر نکل گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے مشکل حالات کے باوجود ہم نے معیشت کو سنبھالا، دنیا تعریف کررہی تھی کورونا میں پاکستان نے سب سے اچھا کام کیا، کورونا سے اپنے لوگوں کو بھی بچایا اور معیشت بھی سنبھالی، انہوں نے پھر دیکھا کہ یہ ہر جگہ سے بچ رہا ہے پھر سازش شروع کردی، پہلے حکومت ختم ہونے پر مٹھائیاں بانٹتے تھے۔

انہوں نے دیکھا ہماری حکومت جانے پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اب انہیں پتہ لگا اسلام آباد میں لوگوں کا سمندر آنے والا ہے، اس لئے اب فیصلہ کیا گیا عمران خان کو اب دنیا سے ہی فارغ کیا جائے، میں نے اپنے قتل سے متعلق ایک ویڈیو ریکارڈ کرکے محفوظ کرلی ہے، لیاقت علی خان کو قتل کیا گیا، اس کے قاتل نہیں پکڑے گئے، بھٹو کو پھانسی دی گئی، ضیا کا طیارہ گرا کسی کو پتہ نہیں چلا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button