سپورٹس

پاکستانی کے ہاتھوں تھائی باکسر کی دھلائی ،مڈل ویٹ ایشین باکسنگ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

تھائی لینڈ میں مڈل ویٹ ایشین باکسنگ کے مقابلے میں آر آر ایف سندھ پولیس سے وابستہ شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ کے باکسر وچایان خامون کو شکست دے دی اور مڈل ویٹ ایشین باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دونوں کھلاڑی نے 8راﺅنڈز تک مقابلہ کیا جس میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے پوائنٹس کی بنیاد کیے جانے والےفیصلے کے تحت مقابلہ جیت کرفتح اپنے نام کرلی۔
آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر، ایڈیشنل آئی جی آپریشن سندھ امیر شیخ ،ڈی آئی جی آر آر ایف محمد کاشف اورسندھ پولیس کی جانب سے ایک پیغام میں شہیر آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دی گئی ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ محنت لگن اور شب و روز محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، مجھے قوی امید ہےکہ شہیر آفریدی آگے چل کر سندھ پولیس کا نام مزید روشن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button