Uncategorizedتازہ ترینخبریںپاکستان

ڈی پی او سیالکوٹ کا ہم شکل سوشل میڈیا پر مستعفی ہوکر داد سمیٹتا رہا، اصلی ڈیوٹی دیتا رہا

لا ہو ر(رپو رٹ میا ں عمر ان ارشد) ڈی پی او سیالکوٹ کا ہم شکل سوشل میڈیا پر مستعفی ہوکر داد سمیٹتا رہا، اصلی ڈی پی او پی ٹی آئی کے کارکنوںکے خلاف آپریشن میں مصروف تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبا ل کے ہم شکل راولپنڈی کے برطرف پولیس ملازم میر اسلم خان نیا ز ی نے سوشل میڈیا پر آکر صارفین کی توجہ حاصل کی جب اس نے کہا کہ وہ عمران خان کے حق میں ہے اور موجودہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کرسکتا اس لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہے۔ دیکھا دیکھی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو شور مچ گیا لیکن اصل ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال اُس وقت پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ میں موجود ڈیوٹی انجام دے رہے تھے اور قبل انہیں انہی کی قیادت اور احکامات پر پی ٹی آئی کے بعض رہنماﺅں اور کارکنوںکو گرفتار بھی کیا

جس پر مسلم لیگ نون کی سنیئر رہنما مریم نواز نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے پیشہ وارانہ فرائض کی خوب تعریف کی۔ واضح رہے کہ جعلساز نے سوشل میڈیا پر بھری ہوئی آواز میں کہا تھا کہ وہ ا س حکو مت کا آ لہ کا ر نہیں بن سکتا اور استعفیٰ دے رہا ہے۔

مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جعلساز درحقیقت راولپنڈی تھانہ کینٹ میں بطور کانسٹیبل تعینات اور مس کنڈکٹ پر ملازمت سے برخاست کیاگیا تھا۔ اس سلسلے میں راولپنڈ ی پو لیس کے پی آر او انسپکٹر سجا د نے روز نا مہ جہا ن پا کستا ن کو بتا یا کہ اسلم خا ن نیا ز ی کو 15ما ر چ 2022کو مس کنڈ کٹ پر معطل کیا گیا ۔ وہ انکو ائر ی کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہو ا جس کے بعد محکمانہ کار روائی کر تے ہو ئے میر اسلم خان نیا ز ی کوچند روز قبل 10مئی کو برخا ست کر دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس کا برخاست ملازم کے بعد از برخاستگی کوئی تعلق نہیں محکمہ اس کے کسی قول و فعل کا ذمہ دار نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button