Uncategorizedتازہ ترینخبریںسپورٹس

راشد لطیف کا سیاست میں آنے کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کو بغور دیکھ رہا ہوں اور ابھی کام کرنے کی سکت رکھتا ہوں لہٰذا ممکن ہے کہ آئندہ دو سے تین سال میں آپ مجھے سیاست میں دیکھیں گے۔

راشد لطیف نے کہا کہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے البتہ میرے سیاسی نظریات اور وابستگی سے سب واقف ہیں۔

سابق کرکٹر نے 1992ء سے 2005ء تک پاکستان کے لیے 37 ٹیسٹ اور 166 ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی جبکہ حال ہی میں وہ کشمیر پریمئیر لیگ کے بطور ڈائریکٹر کرکٹ وابستگی اختیار کی تھی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے ساتھ دوبارہ وابستہ ہونے جارہے ہیں، جہاں وہ فرنچائز کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور دیگر دوسرے کاموں میں مصروف نظر آئیں گے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button