تازہ ترینخبریںکاروبار

‘مقتدر حلقوں نے نوٹس نہ لیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے’

پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ملک کی تاجر برادری میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مقتدر حلقوں نے نوٹس نہ لیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔

ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری سیاسی بے چینی نے ملک کی معیشت کو بھی نقصان پہنچایا ہے جس پر اب تاجر برادری نے بھی آواز اٹھانا شروع کردی ہے۔

شہر قائد میں کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی اس حوالے سے مقتدر حلقوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے کاروبار کو تباہ کردیا ہے اگر مقتدر حلقوں نے نوٹس نہ لیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔

تاجر رہنما نے مزید کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں تمام سیاسی فریقین کو سوچنا ہوگا اور اس صورتحال سے نکلنے کیلیے سیاسی مخالفین کو ایک میز پر بٹھا کر مسائل حل کرائے جائیں۔

واضح ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری سیاسی محاذ آرائی کے باعث ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جتنے نااہل اور ڈاکو مسلط ہیں یہ پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button