تازہ ترینخبریںپاکستان سے

روزنامہ جہان پاکستان اسلام آباد کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر انکل سرگم کی پہلی برسی

روزنامہ جہان پاکستان اسلام آباد کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر، کالم نویس، معروف مزاح نگار، مصنف، کارٹونسٹ، ٹی وی پروڈیوسر، فنکار اور معروف کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر کی پہلی برسی گذشتہ روز منائی گئی۔

مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا جبکہ فنون لطیفہ سے منسلک کئی اداروں کی جانب سے اُن کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقاریب کا انعقاد کیاگیا۔

مرحوم ایک سال قبل چودہ فروری کو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 75سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

مرحوم فاروق قیصر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازت سے بھی نوازا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button