تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ماں کو دورانِ نماز قتل کرنیوالا نوجوان پب جی گیم کا عادی نکلا

کراچی کے ملیر میں اپنی ماں کو دورانِ نماز قتل کرنے والا بدبخت بیٹا بدنام موبائل گیم پب جی کا عادی نکلا ہے۔

گزشتہ روز سعود آباد میں 17 سالہ نوجوان کے ہاتھوں سوتیلی ماں کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قاتل نوجوان متواتر موبائل فون پر پب جی گیم  کھیلتا تھا، گذشتہ روز سوتیلی ماں نے ملزم سے موبائل  فون لے کر  اسے  پڑھائی کی تاکید کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو والدہ نے چھوٹے بھائی کی سالگرہ کے لیے کیک لانے کے پیسے دیے تو ملزم چھری خرید لایا، 17 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر نماز کی حالت میں سوتیلی ماں پر حملہ کر کے اسے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ مقتولہ کا رویہ  ٹھیک تھا، ابتدائی تفتیش میں مقتولہ کی طرف  سے زیادتی یا ناروا سلوک کی شکایت  سامنے نہیں آئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے گذشتہ روز والدہ نے  موبائل فون لے کر اسے نویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کا کہا تھا، گرفتار نوجوان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button