تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کی اپنے چھوٹے مداحوں کیساتھ ملاقات

سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بچوں کے ذریعے سیاسی تشہیر کی رسم پروان چڑھانی شروع کر دی یہ ٹرینڈ بھی پی ٹی آئی کے کریڈٹ پر شروع ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے چھوٹے سے، جذباتی مداح سے ملاقات کر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

عمران خان کے گزشتہ جلسوں میں ایک نویں کلاس کے بچے، ابو بکر کی زارو قطار روتے اور عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

اس ویڈیو میں نظر آنے والے بچے کی خواہش اب عمران خان نے پوری کر دی ہے۔

اس بچے کی عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے ویڈیو پی ٹی آئی کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت سابق وزیر اعظم نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنے سامنے عمران خان کو پا کر مسلسل رو رہا ہے اور عمران خان سے ملنے کی خواہش پوری ہونے پر بے حد خوش نظر آ رہا ہے۔

ملاقات کے دوران ابو بکر نامی اس بچے نے عمران خان کو ایک انگوٹھی بھی بطور تحفہ دی ہے، بچے کی جانب سے عمران خان سے اپنی قمیص پر آٹوگراف بھی لیا گیا۔

ملاقات کے دوران عمران خان نے بچے کا جوش و ولولہ دیکھتے ہوئے تعریف کی اور کہا کہ اس بچے کو ہم ابھی سے پی ٹی آئی کے منشور کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کارکن بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button