تازہ ترینخبریںپاکستان سے

صدر میں زور دار دھماکا، 1 جاں بحق 8افراد زخمی ، کئی گاڑیاں تباہ

کراچی ( رپورٹ شاہد انجم ، تصاویر جاوید اقبال) کراجی کے علاقے صدر کے مرشد بازار کے قریب دھماکا، ایک جاں بحق، 8 افرادزخمی ہوگئے، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ،

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ ڈی آئی جی سا¶تھ کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ 8 افراد کے زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے علاقے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں دھماکے کی نوعیت جانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے علاقے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں دھماکے کی نوعیت جانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں قانون نافذ کرنے والے علاقے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں دھماکے کی نوعیت جانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں

بتایا گیا ہے کہ بارود موقع پر کھڑی ایک سائیکل میں نصب کیا گیا ۔ تحقیق کاروں کے مطابق دھماکے میں ایک کلو بارود کا استعمال کیا گیا ۔

دھماکا کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا مرشد بازار کے قریب ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا جہاں رات کے اس پہر کافی چہل پہل ہوتی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ایک کچرا کنڈی میں ہوا جس سے وہاں آگ لگ گئی اور آس پاس کھڑی ہوئی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

دھماکے سے قریبی ہوٹلز اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایدھی فا¶نڈیشن کے ترجمان کے مطابق کئی زخمیوں کو جائے وقوع سے ان کی گاڑیوں اور عملے نے اٹھایا ہے اور جناح اسپتال منتقل کیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیرا¶ کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button