تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

والدین نے اولاد پیدا نہ کرنے پر بیٹے سے زندگی بھر کے اخراجات مانگ لیے

بھارت میں والدین نے عدالت میں اپنے بیٹے کے خلاف انوکھا مقدمہ کردیا، جس میں مطالبہ کیا ہے کہ بیٹا اور اس کی بیوی ایک سال میں پوتا یا پوتی پیدا کریں بصورت دیگر انہیں چھ لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کریں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سنجیو اور سادھنا پرساد نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی کی جمع پونجی اپنے بیٹے کو پائلٹ بنانے اور اسے اعلیٰ تعلیم دلوانے اور پھر شاندار انداز میں اس کی شادی کرانے پر خرچ کردی، لیکن بیٹے اور بہو نے ان کی خواہش پر ان کے لیے اگلی پیڑھی پیدا کرنے کے بجائے اپنی زندگی میں مگن ہوگئے ہیں۔

والدین نے بھارتی شہر ہردوار کی عدالت میں گزشتہ ہفتے کیس فائل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے بیٹے کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں، لیکن انہوں نے ابھی تک اولاد کی پیدائش کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجیو اور سادھنا پرساد نے زرتلافی کی جس رقم کا مطالبہ کیا ہے اس میں فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی، 80 ہزار ڈالر کی لگژری گاڑی، بیٹے اور بہو کے تھائی لینڈ میں ہنی مون اور بیٹے کے امریکا میں پائلٹ بننے پر آنے والے 65 ہزار ڈالر کے اخراجات شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button