تازہ ترینخبریںدنیا

اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کے حق کیخلاف بل پر شدید ردِ عمل

 اوورسیز پاکستانیوں نے شہباز حکومت کی جانب سے ووٹنگ کا حق ختم کرنے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کہا امپورٹڈ حکومت کو اووسیز کا حق واپس نہیں لینے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے ووٹ کے حق کیخلاف بل پیش کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش کو مسترد کرتے ہیں ، 31ارب ڈالرسالانہ زرمبادلہ بھیجنےوالےہم لوگ ہیں۔

پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو اووسیز کاحق واپس نہیں لینےدیں گے، ہم اس حق کے لیے لڑتے رہیں گے، یہ حق کسی ایک جماعت کیلئے نہیں تھا، دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو دیا گیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم ہیں مگر دل پاکستانیوں کےساتھ دھڑکتاہے،زرمبادلہ اور جائیدادیں پاکستان میں ہیں ،کرپٹ ٹولے کی طرح ملکی دولت باہر لےکرنہیں گئے، حکومت اوورسیز میں عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، قومی اسمبلی میں یہ بل پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان کے ذریعے پیش کرایا گیا ، جس کی وفاقی وزیر قانون اور ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button