تازہ ترینخبریںسیاسیات

‘عمران خان بیانیے سے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے’

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان بیانیے سے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری بھی قومی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر سامنے آگئے اور اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے

سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اداروں کیخلاف بیانات کو احتساب سے بچنے کی بھونڈی سازش قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قومی اداروں کیخلاف بیان بازی کے پیچھے کرپشن کیسز اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے، وہ اپنے بیانیے سے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی محافظ بلکہ آئین کا تحفظ بھی ذمے داری ہے، عمران خان کے اس عمل کو برداشت نہیں کیا جائیگا اس کے چار سال کے دور میں ملک پیچھے کی جانب چلا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button