تازہ ترینخبریںپاکستان

حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز، آن لائن رجسٹریشن بھی جاری

سرکاری حج اسکیم کیلئے حج درخواستوں کی وصولی بنکوں میں آج سے شروع ہوگی آن لائن رجسٹریشن بھی جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق حج درخواستیں 9سے13 مئی تک نامزد 14بینکوں میں جمع کرائی جائیں گی، 15مئی کو حج درخواستوں پرقرعہ اندازی ہوگی، درخواست کےساتھ 50 ہزارروپےٹوکن جمع کرانا لازمی ہوگا

گورنمنٹ حج2022ء کیلئے سرکاری اسکیم کا حج پیکیج ابھی تک جاری نہیں ہوسکا۔ وزارت مذہبی امور نے سعودی تعلیمات نہ آنے کی وجہ سے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کی تھی۔

بتایا گیا تھا کہ 8مئی تک حج پیکیج آجائے گا،9 سے سے بنکوں میں درخواستیں شروع ہوں گی آن لائن رجسٹریشن بھی عید کی چھٹیوں کی وجہ سے متاثر رہی۔

آن لائن رجسٹریشن کروانے والوں کو بنک بند ملے آج سے ٹوکن رقم اور باقاعدہ حج درخواستیں بغیر پیکیج رقم کے بنک وصول کریں گے12مئی تک عمل جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button